دیر پائین میں لینڈ سیٹلمنٹ آپریشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس


دیر پائین میں لینڈ سیٹلمنٹ آپریشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاددیر پائین میں جاری لینڈ سیٹلمنٹ آپریشن کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس اسسٹنٹ سیٹلمنٹ آفیسر دیر پائین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیلدان بندوبست، اسسٹنٹ منیجر جی آئی ایس، جی آئی ایس اسٹاف اور ایم آئی ایس اسٹاف نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام تحصیلدان نے اپنی اپنی تحصیلوں کی سیٹلمنٹ پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ اسسٹنٹ سیٹلمنٹ آفیسر نے آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں اور تمام متعلقہ عملے کو ہدف کے مطابق کام مکمل کرنے کی تاکید کی۔یہ اجلاس لینڈ سیٹلمنٹ آپریشن کو شفاف، منظم اور موثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ 

(2025-05-06)