ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام جناب محمد اقبال وزیر صاحب نے کالام کے معزز مشران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ


ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام جناب محمد اقبال وزیر صاحب نے کالام کے معزز مشران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔اس موقع پر جناب ڈائریکٹر صاحب نے تحصیل کالام میں جاری بندوبست اراضیات کے عمل سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی اور اس کی اہمیت و فوائد پر روشنی ڈالی۔مقامی مشران نے بعض تحفظات کا اظہار کیا جنہیں جناب ڈائریکٹر صاحب نے توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ آئندہ جرگے منعقد کیے جائیں گے، جہاں بندوبست اراضیات سے متعلق مسائل زیر بحث لا کر حل کیے جائیں گے۔یہ ملاقات علاقائی بہتری، باہمی اعتماد اور عوامی شمولیت کی جانب ایک مثبت اور خوش آئند قدم ثابت ہوئی۔

(2025-05-07)