سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین کی ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین کے ساتھ ایک اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین کے ساتھ اہم اجلاس
سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین کی ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین بھی شریک ہوئیں۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری بندوبستِ اراضیات کے کام کی مجموعی پیش رفت، درپیش مسائل و چیلنجز اور آپریشنز کی بروقت تکمیل سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین نے بندوبستِ اراضیات کے عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے، درپیش مسائل کے حل اور متعلقہ امور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
(2026-10-19)