ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام نے موضع سدو تحصیل تیمرگرہ میں بندوبست اراضیات کے سلسلے میں جاری پیمائش اراضیات


ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام نے موضع سدو تحصیل تیمرگرہ میں بندوبست اراضیات کے سلسلے میں جاری پیمائش اراضیات میں مصروف سروے ٹیم کا دورہ کیا۔ پٹواری موضع کو درست کوائف کے اندراج اور سروئیرز کو درست پیمائش کے بارے میں ہدایات جاری کی۔ انہوں نے عوام کے ساتھ بھی گفتگو کی اور انکو بندوبست اراضیات کی اہمیت واضح کی، انہوں نے بتایا کہ بندوبست اراضیات مستقبل کی بنیاد ہے، درست پیمائش اور کوائف کا اندراج عوام کی ترقی اور توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا۔لہذا عوام پیمائش ٹیم کے ساتھ تعاون کریں

(2024-10-11)