پریس ریلیز: ضلعی انتظامیہ دیر پائین۔ مورخہ 11 جنوری 2023


آج ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن رئٹارڈ جناب محمد زبیر خان نیازی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب جان محمد کے ہمراہ جناب شاہ ندیم خان ( آسسٹنٹ سیٹلمنٹ آفیسردیر پائین) کے ساتھ " بندوبست اراضیات کے حوالے سے میٹنگ کی۔ ۔ ڈپٹی کمشنر کا کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت۔ ۔ ضلع دیر پائین کے ضلعی ، تحصیل اور مواضعات کے حد بندی / ٹھاک بست مکمل ہونے کےبعد شجرہ نسب لکھنے کا کام جاری ہیں۔ ۔ کل 206 مواضعات میں سے 78 مواضعات کا ریکارڈ مکمل ہوچکا ہیں جبکہ باقی پر کام جاری ہیں۔ ۔ اب تک 212941 انٹری کی شجری نسب تحریر ہوچکی ہیں۔ 14 مواضعات میں 21643 شجرہ نسب کی کمپیوٹرائزیشن انٹری مکمل ہوچکی ہیں۔ ۔۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ دیر پائین میں بندوبست اراضیات سٹاف کے ساتھ تعاون کریں تاکہ صحیح ریکارڈ مرتب ہو اور کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جاسکیں اور آئیندہ نسلوں کے لئے اپنے اراضیات کے حقوق کے تحفظ کو یقنی بنائے۔ (2023-01-11)